• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی ملاقات،گرم جوشی سے گلے لگالیا

Todays Print

اسلام آباد( نیوزایجنسیز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے صدر نواز شریف سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی میں واپسی پرتبادلہ خیال کیا گیا،نوازشریف نے گلے مل کرجاوید ہاشمی کااستقبال کیا۔پنجاب ہائوس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور جاوید ہاشمی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، مریم نواز اور دیگر موجود تھے۔ جاوید ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کی نواز شریف سے خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریںاثناء مسلم لیگ کی 27 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں جاوید ہاشمی کی سیاست اورلیگ کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

تازہ ترین