• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی امین ہے، شہباز شریف

The Pml N Is The Party Of Democratic Traditions Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی امین جماعت ہے، جن معاشروں میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں۔

ووٹرز کے قومی دن کے موقع پرلاہور سے جاری ایک پیغام میں شہبازشریف نے کہا ہے عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں ووٹ کی اہمیت اور تقدس جمہوری نظام کی مضبوطی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جمہوری ادارو ں کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

تازہ ترین