پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو اس موقع پر ادارے میں تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے ادارے کے مختلف تربیتی حصوں کا دورہ کیا اور تربیت لینے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور افسران کو دی جانے والی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ تربیت بالخصوص آپریشنز میں افسران کی کارکردگی کا ثبوت ہے، افسران اللہ پر ایمان کے ساتھ پیشے میں مہارت جاری رکھیں۔