• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرندوں کے جھنڈ سے بادل جیسے مناظر تخلیق

ہر شام کو بیک وقت سینکڑوں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن ایسا نظارہ شاید ہی پہلے آپکی نظروں سے گزرا ہو۔

برطانوی کاؤنٹی لنکاشائیر سے منظرِ عام پر آنے والی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت50ہزار سے زائد پرندوں پر مشتمل یہ جھنڈ اپنی منزلِ مقصود کی جانب رواں دواں ہے۔

آسمان پر اُڑتے ہزاروں کی تعداد میں پرندے جیسے گرد وغبار کی طوفان کی شکل لیے ہوئے ہیں لیکن بار بار اپنا رُخ اور فارمیشنز تخلیق کرتا یہ جھنڈ دور سے جیسے آسمان پرشکلیں تبدیل کرتے ہلتے جلتے بادل کا سا منظر پیش کررہا ہے۔

تازہ ترین