آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا جس کے باعث ویسٹ انڈین کرکٹرز کمرشل پروازوں سے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔
اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹرز ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد 9 دن سے بھارت میں پھنسے ہوئے تھے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کیلئے پلیئرز کے تمام سفری انتظامات آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔
سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے پلیئرز کو لے جانے والی چارٹرڈ فلائٹ مسلسل تاخیر کا شکار رہی، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو شدید تناؤ کا سامنا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی کو آگاہ کیا کہ اب ہم چارٹرڈ فلائٹ کا مزید انتظار نہیں کریں گے، کھلاڑیوں کی کمرشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپسی کیلئے کوششیں کی گئی ہے۔
سی ڈبلیو آئی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی اب بھارت سے روانہ ہوگئے ہیں، بعض منگل اور بدھ کو روانہ ہوں گے۔