ایران نے کہا ہے کہ ثالثی یا مذاکرات صرف جنگ بندی کیلئے نہیں ہونے چاہئیں۔ ایران نے جنگ شروع نہیں کی، لیکن ہم اسے ختم ضرور کریں گے۔
تہران سے ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ثالثی یا مذاکرات میں حملوں کا مکمل خاتمہ اور آئندہ حملوں کی روک تھام کی ضمانت ضروری ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے مزید کہا کہ یہ مطالبہ ایرانی عوام کی سنجیدہ خواہش ہے، ایرانی عوام کو اس کے متعلق واضح یقین دہانی درکار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی، لیکن ہم اسے ختم ضرور کریں گے۔