• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں، چین

اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب فوکونگ(فائل فوٹو)۔
اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب فوکونگ(فائل فوٹو)۔

افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔ 

چینی مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کےلیے سنگین خطرہ ہیں، افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ 

انھوں نے کہا کہ چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں اور افغان سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید