• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائی، کرسٹل کے چار کارخانے سیل

Karachi Rangers Action Crystals Four Factory Seals

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے آئس یعنی کرسٹل جیسے مہنگے نشے کے چار کارخانے سیل کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ مختلف میڈیسن آئس بنانے میں استعمال کی جاتی تھیں۔

آئس جیسے مہنگےترین نشے کے خلاف رینجرز نے کیا بڑا کریک ڈاؤن ، کریک ڈاؤن میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا اور 4 کارخانوں اور فیکٹریوں کو سیل کردیا ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ناصر نشان نے بتایا کہ پہلی کارروائی اولڈ سٹی ایریا اور پھر شیرشاہ، کورنگی اور لانڈھی میں کارروائیاں کی گئیں،حسین نامی ملزم کے گھر پر ریڈ کی گئی تو ملزمان کی پوری چین کا پتا چلا۔

کریک ڈاؤن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ایکسپائر میڈیسن برآمد کی گئیں،روزہ مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی ادویات، پیناڈول اورپیراسیٹامول سمیت دیگر میڈیسن آئس بنانے میں استعمال کی جاتی تھیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ گوداموں میں ایکسپائر میڈیسن کی ایکسپائیری چینج کر کے بھی مارکیٹوں میں فروخت کر دی جاتی تھیں۔

تازہ ترین