کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں کسٹم کے عملے نے دوران چیکنگ لاکھوں روپے کی غیر ملکی ادویات قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم کے عملے نے مختلف مسافر بسوں کی تلاشی کے دوران ان سے 17لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل شدہ ادویات قبضے میں لے لیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔