کوئٹہ(سٹی ڈیسک) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی اور بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہ بات انہوں نے محمد اعظم بڑیچ،محمد موسی، غلام دستگیر مینگل اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ قلعہ کاکڑ ،شازمان ٹائون، گشکوری ٹائون،عمر فاروق اسڑیٹ اور گردونواح میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس محض طفل تسلیاں دے کر فارغ کردیتا ہے انہوں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر کامسئلہ حل نہ ہوا تو شدید احتجاج کریں گے۔