• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا سینماہالز پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان

Saudi Arabia Announced Lifting Of Ban On Cinemas

سعودی عرب نےملک میں سینما ہالز پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزیربرائے ثقافت واطلاعات اعواد بن صالح العواد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مارچ 2018تک سینما کھولے جانے کا امکان متوقع ہے۔

saudiCinema_01

اس سلسلے میں جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول نے سینما لائسنس کے اجرا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ملکی سطح پر 35 سال بعد پہلی بار اٹھایا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ویژن 2030 کے مطابق سعودی عرب میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں2 اعشاریہ 9 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد تک لانا ایک اہم ہدف ہے اور اس حدف کو حاصل کرنے کے لیے آڈیو ویژول میڈیا بورڈ آف جنرل کمیشن سن 2030تک ملک میں 300 سینما گھر کھولے گا۔

saudiCinema_02

سعودی عرب اصلاحتی عمل سے گزر رہا ہے ۔نئے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے نئے سال سے خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے جبکہ اب خواتین کو مردوں کے ساتھ اسٹیڈیم جاکر گیمز دیکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔

saudiCinema_03

گزشتہ ہفتے ہی سعودی عرب میں خواتین کا ایک کنسرٹ ہوا جو تاریخ کا پہلا کنسرٹ تھا جس میں خواتین نے حصہ لیا۔ اس کنسرٹ میں لبنانی گلوکارہ حبا تواجی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی اور مختلف گانے گائے تھے۔

تازہ ترین