• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیابی حادثاتی ہوتی ہے،اسے سر پر سوار نہیں کرتا، راج کمار راؤ

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں بدل جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ میں معیاری اور اچھی فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ لوگ میرے کام کو جانیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی مستقل نہیں ہوتی، یہ آج ہے اور ہوسکتا ہے کل نہ ہو بلکہ کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں بدل جاتی ہے لہذا میں اسے سر پر سوار نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر میں مثبت چیزیں ہو رہی ہیں مگر قابل اطمینان نہیں ہیں مجھے پھر بھی اچھے اور معیاری کام کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلموں میں کام کا معاوضہ نہیں بڑھایا ،یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔ راج کمار راؤ فلم ”فقرے ریٹرنز“ میں ایشوریہ رائے بچن اور انیل کپور اور ہارر کامیڈی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین