• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
T20 Cricket Chris Gayle Many Records On His Name

بنگلادیش پریمئر لیگ سیزن فائیو کے فائنل کے دوران کرس گیل نےٹی 20 میچ میں 18 چھکوں کا ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ کئی اور معرکے بھی سرکئے ۔

رنگپور رائیڈرز کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے کرس گیل نے فائنل میں 69گیندوں پر 18چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 146رنز کی اننگز کھیلی ۔

میچ میں شاندار سنچری کے ساتھ ہی گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 20 سنچریاں بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی بنالیا ،رواں سیریز میں دوسری سنچری اسکور کرنے والے گیل نے بی پی ایل میں مجموعی طور پر 5سنچریاں اسکور کررکھی ہیں ۔

میچ میں 146رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے نامور بیٹسمین ٹی 20 میں 11ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ،اس ریکارڈ تک پہنچنے کے لئے انہوں 819چھکے اور 833چوکے لگائے ۔

ٹی 20 میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 175رنز ناٹ آئوٹ ہے، جو انہوں نے 2013ء میں پونے واریئرکے خلاف بنایا تھا۔

تازہ ترین