• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ڈاکٹر ز کی ٹیم سفید مو تیے کا مفت آپریشن کر نےجنوری میں پاکستا ن آئے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چینی ڈاکٹر ز کی ایک ٹیم غریب اور مستحق مریضوں کا سفید مو تیے کا مفت آپریشن 10 سے 24 جنوری 2018 پاکستا ن آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں کرے گی ۔ یہ پر و جیکٹ پاک چائنہ میڈیکل کوریڈور کے تحت پی ۔ایم۔اے، سی۔ایم۔اے کے تعاون سے ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں ایک وفد نے چینی ایمبیسی پاکستان اور چینی کونسل کراچی کے عہدیداران کے ہمراہ اسپتال کا معائنہ کیا۔ اس ٹیم نے آئی بینک اسپتال کے معائنہ کے بعد بہت ہی اطمینان کا اظہار کیا اور پاک چین دوستی کے تحت ایک خوش گوار موقع قرار دیا۔
تازہ ترین