• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہائی وے، ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات میں اضافے کیخلاف درخواست

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں انڈس ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کے داخلے کے باعث حادثات میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ نے منگل کو بھاری ٹریفک،لوڈنگ ٹرالر کے انڈس ہائی وے پر داخلہ بند کرنے کا نوٹیفکیشن پیش کردیا جس میں کہاگیاتھا کہ آمری پل سے قاضی احمد اورجامشورو کے راستے 22ویلر ٹرالر اورلوڈنگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جو روڈ کودو رویہ کرنے تک جاری رہے گی، عدالت نے حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد عدالت کے عبوری احکامات جن میں انڈس ہائی وے پر پولیس موٹروے چوکیاں قائم کرنے،بیرئیر اورسی سی ٹی وی کیمرے لگانے،حادثات کی صورت میں ہنگامی طبی مراکز کے قیام کے احکامات پر عملدرآمد کاحکم دیتے ہوئے سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ منگل کو آر ٹی اے کی جانب سے عدالت میں سیکریٹری سندھ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سعیداحمد اعوان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پیش کیاگیا جس میں کہاگیاہے کہ عدالتی احکامات پر انڈس ہائی وے پر بھاری اورلوڈنگ گاڑیوں بالخصوص 22ویلر گاڑیوں کے داخلہ پر منگل سے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔عدالتی احکامات پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے وکیل، موٹروے پولیس کے افسران ،آرٹی اے حیدرآباد کے افسران اورجامشورو پولیس کے نمائندے پیش ہوئے۔
تازہ ترین