• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی جی ایم آئی کوئٹہ کے ٹیسٹ شفاف اور میرٹ پر ہوئے ، وائی ڈی اے،پی ایم اے

کوئٹہ پ ر )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پی جی ایم آئی کوئٹہ میں ڈگری اور ڈپلومہ پروگرامز کیلئے جو ٹیسٹ ہوئے وہ شفاف اور میرٹ پر ہوئے ہیں اس میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی۔ پی جی ایم آئی کوئٹہ کو پی ایم اے اور وائی ڈی اے کسی صورت بند ہونے نہیں دیگی ۔حالیہ ٹیسٹ کے نتایج پی ایم اے اور وائی ڈی اے قبول کرتی ہے اب اس ٹیسٹ کو منسوخ نہیں ہونے دیگی ۔گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ہاسٹل میں ہوا۔ جس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، ڈاکٹر اسما عیل میروانی ، ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ نے شرکت کی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر یاسر خوستی ، ڈاکٹر ارسلان لہڑی، ڈاکٹر بختیار بلوچ اور ڈاکٹر ریاض بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پی جی ایم آئی کوئٹہ میں ڈگری اور ڈپلومہ پروگرامز کیلئے ٹیسٹ شفاف اور میرٹ پر ہوئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ پی جی ایم آئی کے فعال ہونے کیلئے د یگر ڈاکٹرز کی تنظیم بھی متفق ہو گئی جس کا اعلان جلد پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈاکٹروں کے درمیان تعصب پیدا کرنے کی مذمت کی گئی ۔ اور کہا گیاکہ بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام خصوصاً ڈاکٹرز آپس میں بھائی ہیں اور ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ، پی ایم اے اور وائی ڈی اے ، پی جی ایم آئی کی فعالیت اور پی جی ایم آئی میں کلاسز شروع کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گی۔
تازہ ترین