• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا انعقادہوا، جہاں اربوں روپے مالیت کی سیکڑوں کشتیاں شرکا ء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

تین روزہ اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سیکڑوں کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

ہانگ کانگ انٹرنیشنل بوٹ شونامی اس ایونٹ میں بدلتے دور کے ساتھ جدت آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل رہی۔

ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ بھی کیا۔

تازہ ترین