• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن فلم ’ڈیتھ ریس بیونڈ انارکی‘ کی نئی جھلکیاں جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ’ڈیتھ ریس بیونڈ انارکی‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ڈان مائیکل پال کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2008یں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیتھ ریس‘ کا چوتھا حصہ ہے، جس میں ماہر ڈرائیورز جدید ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کی خطرناک ریس جیتنے کے لیے ایک دوسرے کو جان سے مارتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں زیچ میک گوون، فریڈرک کوہلر، یینس چیونگ، کیسے کلار، لوسی آرڈین اور ڈینی ٹریجو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ پال ڈبلیو ایس اینڈرسن کی پروڈکشن میں بنی یہ فلم 30جنوری 2018کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل دیتھ ریس کی ریلیز کردہ فلموں میں دیتھ ریس3 انفرنو جو 2012میں ریلیز ہوئی، دیتھ ریس 2سن 2010میں ریلیز جبکہ اس فلم سیریز کا پہلا حصہ دیتھ ریس کے نام سے 2008میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں نامور فنکار جیسن اسٹیتھم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

تازہ ترین