• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ سب سے زیادہ رومانوی اداکار ہیں، کرینہ کپور

بالی ووڈ کی بےبو اداکارہ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق بالی ووڈکے کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپورخان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں کرینہ کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکار ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شا ہ رخ اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اور ہنر کسی اوراداکار کے پاس نہیں۔

انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین