• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی اداروں نے کوئٹہ میں خود کش حملہ آوروں کے داخل ہونیکی اطلاع یکم دسمبر کو دی تھی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ میں ریڈ زون اور اعلی سرکاری دفاتر کے قریب دہشت گردی کے بڑ ے واقعے نے ایک بار پھر سیکورٹی کے حوالے سے مختلف سوالات کو جنم دیا ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں خود کش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاع سیکورٹی اداروں نے یکم دسمبر کو دی تھی اور اس حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ بھی جاری کیا تھا تاہم اتوار کے روز ریڈ زون کے قریب زرغون روڈ پر واقع چرچ پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا اس واقعہ واقعہ نے ایک بار پھر سیکورٹی کے حوالے سے مختلف سوالات کو جنم دیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ چرچ سے کچھ ہی فاصلے پر گورنر ہاؤس ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ، سول سیکرٹریٹ اور ریلوے ڈی ایس آفس اور اے جی آفس واقع ہے ۔
تازہ ترین