کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابو ہریرہ محی الدیننے کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان پر حملہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔ اتوارکو جاری بیان میں انہوں نے مسیحی براردی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برادری کے مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بناکر بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنا درندگی اور بزدلانہ کاروائی ہے جس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔