• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینڈ باجا اور بٹ کوائن،بھارتی جوڑے نے مہمانوں سے شادی کے تحفے میں بٹ کوائن طلب کرلیے۔

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن شادی کے لیے تحفے کا فیصلہ یہاں دھرتی پر ہی ہوتا ہے اور اسی لیے بھار ت سے تعلق رکھنے والے ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے اپنے مہمانوں سے شادی کے تحفے میں بٹ کوائن دینے کی فرمائش کی۔

بھارتی شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے دلہا پرشانت شرما اور ان کی نئی نویلی بیگم نے اپنے مہمانوں سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر شادی میں آنا تو وال کلاک، ڈنر سیٹ یا پھول نہ اٹھا لانا بلکہ ہمیں صرف بٹ کوائن چاہئیں۔

ایک ڈیجیٹل کمپنی کے مالک اس جوڑے کا کہنا ہے کہ جس طرح ٹیکنالوجی کا استعمال ہماری زندگیوں میں بڑھ رہا ہے اسی طرح اس کا استعمال تحائف کی شکل میں بھی ہونا چاہیے۔

شادی میں شریک 200مہمانوں میں سے اکثریت نے ان کو بٹ کوائن کا تحفہ دیا جس کی مالیت تقریباً 1500امریکی ڈالر ہے ۔

تازہ ترین