کراچی (پ ر) آیت اللہ سید حسن خمینی اور پاکستان میں ایران کے سابق سفیر حجت الاسلام سید سراج الدین موسوی نے ممتاز اسکالر ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جہاں پاکستانی ثقافت کے ساتھ ایرانی ثقافت سے بھی آشنا تھے وہ کئی سال تک تحقیق و تدریس کے حوالے سے ایران میں رہے ۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور اپنے ملک کی ثقافت کی خدمت کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ خداوند تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔