• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرم ثابت ہونے پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا؟مریم نواز

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انسائڈر ٹریڈنگ میں فراڈ اور جرم ثابت ہونے کے بعد بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔ مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا؟۔ سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’’یاد رہے کہ جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا بلکہ انہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے اپنے کاروبار کو پھیلایا۔
تازہ ترین