پنجاب کے شہر کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی ہے، چند دن پہلے تک 100روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری، بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔