• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معزور کو ویل چیئر، آلہ سماعت کی مفت فراہمی متوقع

Wheelchair Hearing Instruments Will Give To Disabled People In Pakistan

حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں معزور افراد کوویل چیئر، آلہ سماعت جیسی معاون ڈیوائسزمفت دینے کی عالمی پالیسی جرمنی،ہالینڈ ، اٹلی کے ساتھ مل کر تیارکی ہے۔

جس کی باقاعدہ منظوری 23 جنوری کو جینوامیں پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والے عالمی ادارہ صحت کے عالمی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں لی جائے گی جس کی صدرات ڈی جی ہیلتھ پاکستان کریں گے جبکہ اس میں 34 ممالک شریک ہوں گے۔

ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹراسدحفیظ کے مطابق پاکستان مذکورہ اجلاس میں اس قرار داد کی منظوری کیلئے قرار داد پیش کرے گا جس کے بعد اس کی منظور لی جائے گی۔

اس پالیسی کی منظوری کے بعد دنیا بھر کے ممالک قانون سازی کریں گے جس کے بعد ہر ریاست معذور افراد کو معاون ڈیوائسز دینے کی پابند ہوں گی،ان میں تھری ویل بائیک ،ویل چیئر، آلہ سماعت ، عینک ،لاٹھی اور مختلف اقسام کی ڈیوائسز شامل ہیں۔

ایک محتاط انداز کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 1ارب افراد کوچلنے،دیکھنے، سننے کیلئے ڈیوائس درکار ہیں جبکہ اس پالیسی کی منظوری اور قانون سازی کے بعد پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد معذر و افراد کو فائدہ ہوگا۔  

تازہ ترین