• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر  ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔

طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔

رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید