• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایکسائز کا جہلم دفتر کا دورہ، ٹیکس ریکوری مزید بہتر بنا نیکی ہدایت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے گزشتہ روز جہلم ایکسائز آفس کا دورہ کیا اور ای ٹی او سمیت دیگر عملہ کو ٹیکس ریکوری مزید بہتر کرنے کی ہدایات ہوئے کہا کہ ہدف پورا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ عملہ کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پراپرٹی ٹیکس سمیت موٹر برانچ کی ٹیکس ریکوری کو بہتر بنایا جائے ، اس موقع پر ای ٹی او شیخ شاہد اقبال نے ڈائریکٹر ایکسائز کو اب تک ہونے والی ریکوری اور آئندہ ریکوری کیلئے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین