• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے ‘ کا 5 روزمیں170کروڑروپے کا بزنس

Tiger Zinda Hai Earning

بولی وڈ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ نے ریلیزکے5 روز میں 173کروڑ کا بزنس کر لیا۔

ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز34 کروڑ ،دوسرے روز 35 کروڑ، تیسرے روز 45 کروڑ ، چوتھے روز 36 کروڑ اور پانچویں روز 21.60کروڑ روپے کما کر مجموعی طور پر 170 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے صرف 5 دن میں اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑنے والی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کا راز بتا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں زبردست کمائی کی اور سلمان خان کی اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا جن میں دبنگ ، دبنگ ٹو، باڈی گارڈ، جے ہو ،ریڈی اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں۔

اپنی 52ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کا سہرا ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی کامیابی کا صرف ایک ہی راز ہے اور وہ ہے کترینہ کیف، جنہوں نے مجھے فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بڑی کامیابی دی۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ، ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں بولی وڈ سلطان اور کترینہ کیف پاکستانی اور بھارت کے خفیہ ایجنٹس کے کردار ادا کررہے ہیں۔

تازہ ترین