• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکمرانوں سےشریف برادران کی ڈیل نہیں ہوسکتی ،پرویز الٰہی

Saudi Rulers Can Not Be Dealt With By Shrif Brothers Parvez Elahi

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کرپشن کیخلاف جہاد شروع کیا ہے ، اپنے شہزادوں سے حساب لے رہا ہے ،شریف برادران سے ڈیل نہیں ہوسکتی ۔

بہاولپورمیں میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کی عدلیہ کو بدنام کرنے کی مہم ناکام ، حکومت کو جاتے اور شریفوں کو اندر ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکمرانوں نے کرپشن کیخلاف جہاد شروع کیا ہے وہاں کے حکمران کرپٹ آدمی سے ڈیل نہیں کریں گے ۔

پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ ساری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے،ہر پاکستانی ہاتھ اٹھا کر حکمرانوں سے نجات کی دعا کررہا ہے،ختم نبوت میں تبدیلی پر بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 سے پہلے بھی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کیلئے تحریک چلائی تھی،ہم میدان میں ہیں، ہماری پارٹی آپ کو نظر آئے گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے5 سال میں سب سے زیادہ کام جنوبی پنجاب میں کیا تھا ۔

تازہ ترین