وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اپنی حکومت کی مدت پوری کرنے پر شبہات پیدا ہوگئے ہیں ۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے لیے پُرامید ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ بلوچستان میں استعفے اور دھرنوں کی صورت حال ملک کو کمزور کرے گی ، یہ بات قطعی طور پر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مارچ تک حکومت قائم رہے گی ۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ کتنے لوگ 100فیصد قطعیت کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ مارچ میں سینٹ کے انتخابات منعقد ہونگے ؟
ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ہم خارجی محاز کے خطرے کوسمجھیں اور اندرونی طور پر استحکام و یکجہتی کو برقرار رکھیں۔