• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے’’دخترپاکستان‘‘ کالقب

Todays Print

کوٹ مومن،سرگودھا(محمد صالح ظافر) سبکدوش وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز شریف کو ہفتے کی سہ پہر یہاں شہر کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں’’دختر پاکستان‘‘ کا لقب دیا گیا اور انہیں بار بار اسی نام سے پکارا گیا۔ اس جلسے میں خواتین نے بھی ریکارڈ تعداد میں شرکت کی۔ محترمہ مریم نواز نے اسٹیج پر نمودار ہوتے ہی سب سے پہلے انہیں خواتین کی جانب توجہ جبکہ نواز شریف نے جلسہ گاہ کے چاروں طرف موجود شرکا کی بڑی تعداد کی طرف رک کر ہاتھ ہلایا وہ تادیر شرکا کی بڑی تعداد کو دیکھ کر مسحور رہے بعد ازاں جب وہ خطاب کرنے کے لئے آئے تو انہوں نے غیر معمولی جوشیلے انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

تازہ ترین