تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
قائمقام تھائی وزیراعظم نے کہا کہ دوسرا فریق سنجیدہ نیت کا مظاہرہ کرے تو جنگ بندی پر تیار ہیں۔
اس سے پہلے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور دونوں جنگ بندی پر تیار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک جب جنگ بندی شرائط پوری کریں گے تو انھیں امریکا سے تجارت کے معاہدے پر بات کا موقع دیا جائے گا۔