ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔
قومی ادارۂ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔
خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، پیدائش سے 15 ماہ تک بچوں کو پولیو اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرائیں۔