• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، احتجاج کی دھمکی کے بعد ریاستی پنشن کی عمر 80 سال تک پہنچنے کی توقع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ریٹائرمنٹ ہینڈ آؤٹ میں تاخیر ہونے پر سڑکوں پر احتجاج کرنے کی دھمکی کے بعد ریاستی پنشن کی عمر 80 سال تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

برطانوی شہریوں کو ایک سخت انتباہ جاری کی گئی ہے کہ ریاستی پنشن کا بحران خوف سے بھی زیادہ سنگین ہو سکتا ہے۔

باور کیا جا رہا ہے کہ ٹریژری آفس فار بجٹ ریسپانسیبلٹی واچ ڈاگ کا تخمینہ متوقع زندگی میں بہتری سے درپیش چیلنجوں کو کم کر رہا ہے تاہم کنسلٹنسی بارنیٹ وڈنگھم کے تجزیے کے مطابق زیادہ محتاط نقطہ نظر یہ ہوگا کہ معاشرے کے غریب اور امیر طبقوں کے درمیان لمبی عمر کا فرق ختم ہوجائے۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ 2070 کی دہائی کے وسط تک اخراجات 8 بلین پاؤنڈ سالانہ کے برابر ہوں گے۔

ریاستی پنشن کی لاگت کو جی ڈی پی کے موجودہ تناسب پر برقرار رکھنے کے لیے اس وقت تک ادائیگیوں کو روکنا ہوگا جب تک کہ لوگ 80 تک نہ پہنچ جائیں۔

ایک یونین کی طرف سے حکومت کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر سرکاری ریٹائرمنٹ کی عمر میں مزید تیزی کے ساتھ اضافہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ سڑکوں پر آئیں گے۔

ریل میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ ٹریڈ یونین نے اس ہفتے ایک حکومتی جائزے کے آغاز کے بعد شدید احتجاج کیا حالانکہ اس کی دہائی کے آخر تک رپورٹ کرنے کی توقع نہیں ہے۔ پنشن کے ٹرپل لاک کی پائیداری کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید