• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کی افضل کھوکھر کے گھر آمد،بھتیجے کےقتل پراظہار تعزیت

لاہور (خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گزشتہ روز کھوکھر پیلس جوہر ٹائون گئے جہاں پر انہوں نے ایم این اے محمد افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سمیت سوگوار خاندان سے عمران شفیع کے فائرنگ کے باعث قتل ہونے پر تعزیت کی۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پرمریم نواز بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔
تازہ ترین