• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارےخلاف ایک کےبعدایک سازش ہورہی ہے،مریم نواز

Todays Print

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنےکہاہےکہ ہمارے خلاف ایک کےبعدایک سازش ہورہی ہے‘بلوچستان اسمبلی سےجوکچھ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے‘وہ بھی ایک سازش ہے‘(ن)لیگ ناصرف سینٹ میں اکثریت لےگی بلکہ عام انتخابات بھی جیتے گی‘آئندہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب جوبھی ہوگا (ن) لیگ سےہوگا۔ایک انٹرویومیں انہوں نےکہاکہ (ن)لیگ کی تحریک عدل کاآغازاسی دن ہوگیاتھاجب عدالت نےایسافیصلہ دیاتھاکہ سب لوگ دانتوں میں انگلیاں دباکربیٹھ گئےتھے‘اس کےبعدعمران خان اور جہانگیرترین کےفیصلےنےیہ بات ثابت کردی کہ کتنی بڑی ناانصافی ہوئی ہے‘نوازشریف کاہرجلسہ اورپریس کانفرنس تحریک عدل کاحصہ ہے۔مریم نوازشریف نےکہاکہ ڈیل اوراین آراو کی خبریں وہ اڑا رہےہیں جنہوں نےخوداین آراوزکئےہیں‘آئندہ وہی کچھ ہونےجارہاہےجس کےخوف سےیہ ساری سازشیں ہورہی ہیں‘کبھی عدلیہ اورکبھی ایک ادارےکےپیچھے چھپ رہےہیں مگروہ عوام کےجذبہ کوشکست نہیں دےسکتے‘سازش کےپیچھےکون ہےیہ ابھی بتانےکی ضرورت نہیں‘پوراپاکستان جانتاہے۔مریم نوازکاکہناتھاکہ سازشوں تیزی کی وجہ صرف یہ ہےکہ نواز شریف مائنس نہیں ہو رہا‘نوازشریف کوڈیل کی ضرورت نہیں‘ان کی ڈیل عوام سےہے‘ڈیل کی ضرورت ان کوہوتی ہےجنہیں عوام باربارپچھاڑتی ہےتووہ پھرالیکشن سےڈرتےہیں‘سازشیں کرتےاوراین آراوزکےپیچھے چھپتےہیں۔ان کاکہناتھاکہ مریم نوازکی سیاست حق کوحق‘سچ کوسچ کہنےکی ہے‘اوربھی مقدمےبنادیں مگرمیں جس شخص کی بیٹی ہوں حق اورسچ کہنے کی طاقت الحمدللہ رکھتی ہوں۔ان کاکہناتھاکہ ایک بات توطےہےجومیں مخالفین کےمنہ سےسنتی آئی ہوں کہ آئندہ وزیراعظم یاوزیراعلیٰ جوبھی ہوگا‘وہ (ن)لیگ سےہوگا۔

تازہ ترین