• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے احتجاج کے اعلان پر مریم نواز کا ردعمل

Maryam Nawaz Response On Opposition Protest Announcement

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جمہوریت کےنام لیواؤں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سے اتحاد مبارک ہو۔

اپوزیشن کے احتجاج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جو شخص پاکستان کا شہری تک نہیں، جس کی وفاداریاں اغیار کے ساتھ ہیں، وہ آج اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر بن گیا ہے۔

مریم نواز نےمزید کہا کہ نواز شریف کے خوف نے ان لیڈروں کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا ہے۔

تازہ ترین