• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنسزکی سماعت آج،نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیش ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نوازشریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوگی، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیش ہونگے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ سماعت پر استغا ثہ کے چھ گواہوں عمر دراز محمد تسلیم، زبیر، ریحان ،سدرہ منصور کو طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے۔نواز شریف فیملی کے خلا ف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی اب تک 17،17 جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 21 سما عتیں ہوچکی ہیں، نواز شریف آج 11ویں، مریم نواز 14ویں اور کیپٹن (ر) صفدر 16ویں بار احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ تینوں ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 27 گواہوں میں سے 13 کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں جن میں سدرہ منصور، جہانگیر احمد، محمد رشید ، مظہر بنگش، شہباز حیدر، ملک طیب، مختار احمد ،یاسر شکیل ، شکیل انجم ، عمردراز ،محمد تسلیم، زاور منظور اور یاسر شبیرشامل ہیں۔
تازہ ترین