• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کی والدہ کا دپیکا کو مہنگی ترین ساڑھی کا تحفہ

حال ہی میں ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کی شادی کا شور تھما نہ تھا کہ ایک اور بالی ووڈ جوڑی کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ نے بھی ’ویروشکا‘ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خفیہ منگنی کرلی ہے جبکہ یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کو رنویر سنگھ کی والدہ کی جانب سے مہنگی ترین ساڑھی اور خوبصورت ڈائمند سیٹ تحفہ میں دیا ہے جس نے اس منگنی کی خبر کو مزید ہوا دے دی ہے۔

deepika_L2

رپورٹ کے مطابق دپیکا اور رنویر نے اپنے اس ’خاص‘ دن کا انتخاب دپیکا پڈوکون کی سالگرہ یعنی5جنوری رکھا اور سری لنکا میں دونوں نے اپنے والدین کے ساتھ نہ صرف سالگرہ منائی بلکہ منگنی بھی کرلی ہے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سرگرم ہیں کہ دونوں اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دونوں ہی کی جانب سے منگنی یا شادی کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے متنازع فلم ’پدماوتی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جو ’پدماوت‘ کے نام سے 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین