• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز ، صفدر کیخلاف جعلی دستاویز کی دفعہ ختم کرنیکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف جعلی دستاویز کی دفعہ ختم کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے سیکشن 3A نکال دی تھی۔ بدھ کو نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف دفعہ 3A کو فرد جرم میں شامل کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم سے سیکشن 3A نکالنے کا حکم غیر قانونی ہے لہٰذا عدالت عالیہ اس حکم نامے کو کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3A کو فرد جرم سے نکال دیا تھا ، کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ ہے۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو فریق بنایا گیاہے۔

تازہ ترین