لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیلئے وفاق کو نوٹس جاری کر دیئے ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سول سوسائٹی کی آمنہ ملک کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی جس میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز تسلسل کے ساتھ عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں اور چند روز پہلے کوٹ مومن میں دوبارہ عدلیہ مخالف تقاریر کی گئیں ہیں جو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے جو قابل دست اندازی جرم ہے ، لہذا عدالت نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی لگا تے ہوئے پیمرا کو تقا ریر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے،درخواست پر مزید کارروائی 17 جنوری کو ہوگی ۔