• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہائی خفیہ رکھی گئی شادی کی خبر افشا ہونے پر عمران خان کوپریشانی

Todays Print

لندن/ اسلام آباد( عثمان منظور،مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کیلئے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بشریٰ خاور مانیکا کے ساتھ شادی کی انتہائی خفیہ رکھی گئی شادی کی خبر دی نیوز کے انویسٹی گیٹو رپورٹر عمر چیمہ تک کیسے پہنچی ، پی ٹی آئی کے رہنما کو خدشہ ہے کہ روحانی رہنما کے ساتھ تعلقات سے متعلق مزید خفیہ معاملات منظر عام پر آسکتی ہیں، عمر چیمہ کی جانب سے اس انکشاف کےبعد کہ عمران خان، ذلفی بخاری اور عون چوہدری نے مفتی سعید کے ہمراہ لاہور کی متمول لوگوں کی سوسائٹی میں واقع ایک مکان میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کی تھی عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں عالمی میڈیا میں شہ سرخی بن گئیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے ابتدا میں اس کی تردید کی لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان نے شادی کاپیغام بھیجا ہے کیونکہ وہ زندگی میں خوشیوں کے حصول کیلئے شادی کرنا چاہتے ہیں ، جو کہ ان کے اپنے بیان کے مطابق ان کی زندگی کے بیشتر حصے میں ان کو میسر نہیں ہوئی۔اس خبر کے افشا ہونے پر عمران خان ان کی پارٹی اورمانیکا فیملی کو دھچکہ لگا کیونکہ وہ اس بات سے قطعی لاعلم تھے کہ کیاہورہاہے ۔خیال کیاجاتاہے کہ یکم جنوری کو بشریٰ بی بی کی والدہ کے مکان پر ہونے والی اس ملاقات سے جہاں مفتی سعید نے ان دونوں کانکاح پڑھایا عمران خان سے انتہائی قریب صرف 8 افراد واقف تھے .۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے اپنے قریب ترین لوگوں سے کہاہے کہ وہ اس بات کاپتہ چلانے کی کوشش کریں کہ یہ خبر کیسے افشا ہوئی اور اسے افشا کس نے کیا؟۔ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کو پارٹی کے دو رہنمائوں نے بتایا ہے کہ یا تو یہ خبر ان کے کسی ساتھی نے یا پھر بشریٰ مانیکا نےخود ہی اپنے ذرائع سے افشا کرائی ہے لیکن عمران خان یہ تسلیم کرنے کوتیار نہیں ہیں کہ یہ کام ان اہلیہ کرسکتی ہیں وہ یہ بھی تسلیم کرنے کوتیار نہیں ہیں کہ یہ کام ان کے قریبی ساتھیوں نے کیا ہوگا۔لیکن اس کے بعد سوال یہ ہے کہ یہ خبر نیوز کو کسی نے دی ۔گزشتہ کم وبیش6دن سے عمران خان اور ان کے بااعتماد معاونین اس بات پر غور کررہے ہیں کہ یہ خبر کون افشا کرسکتاہے۔ان کے زیادہ تر مشیروں کوشبہ ہے کہ ہوسکتاہے کہ انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نے ان کا فون ٹیپ کیا ہو اور یہ اہم خبر افشا کردی۔ اس کے علاوہ دیگر بہت سے امکانات پر بھی غور کیاگیا اور گزشتہ روز عمران خان نےآئی بی کے سربراہ  پر خبر افشا کرنے کاالزام عاید کیا لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ شادی کی خبر شائع ہوتے ہی عمران خان کے فون پر ان کے دوستوں اور ساتھیوں کے پیغامات کاایک سیلاب آگیا ،انھوں نے چکوال میں مختصر تقریر کے دوران رپورٹرز نے ان سے ان کیتیسری شادی کے بارے میں سوال کیا لیکن وہ خاموش رہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ یہ سب کچھ منصوبے کے مطابق نہیں ہوا اور اس کے افشا ہونے پر عمران خان بہت زیادہ اپ سیٹ ہوگئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان نے اپنی تیسری شادی کو خفیہ رکھنے کیلئے پاکستان اورلندن میں خود اپنی فیملی کے لوگوں کو بھی اس کی خبر نہیں دی اور اس بات کویقینی بنانے کی کوشش کی کہ بشریٰ بی بی سے شادی کی خبر کسی بھی طرح افشا نہ ہو۔یہ عمران خان کاپرانا طریقہ کار ہے انھوںنے دھرنے کے دوران ہی ریحام خان سے شادی کی تھی اور دوماہ یہ خبر چھپائے رکھی تھی یہاں تک کہ انھیں یہ خبر افشا کرنے پرمجبور نہیں کردیاگیا۔ پی ٹی آئی کے ذریعے کاکہنا ہے کہ انھوں نے اس دفعہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انھیں یہ علم نہیں تھا کہ عمر چیمہ کو اس بات کاپورا علم ہے کہ کیاہورہاہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ خاور فرید مانیکا کو اس بات کا کچھ علم تھا کہ عمر چیمہ عمران خان اور بشریٰ کے حوالے سے کچھ کررہے ہیں لیکن وہ انھیں یہ نہیں معلوم تھا کہ دراصل کیاہورہاہے۔ اگرچہ فرید مانیکا نے کھلے عام بیان جاری کردیاتھا لیکن انھیں اپنی فیملی اور باہر سے زبردست دبائو کاسامناتھا۔ 

تازہ ترین