• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے احمد رضا قصوری سے زینب قتل کے ملزم کی گرفتاری سے متعلق بات نہیں کی،ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان سپریم کورٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے رہنما احمد رضا قصوری سے کمسن بچی زینب کے قتل کے ملزم کی گرفتاری سے متعلق بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور احمد رضا قصوری کی ملاقات کے دوران بچی کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی باتوں پر بات ہوئی کہ کیا یہ سچ ہے یا نہیں، اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے یہ قطعاً نہیں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور یہ ان کے علم میں ہے۔واضح رہے کہ سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ ننھی بچی زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں بتایا ہے کہ زینب کا قاتل کوئی قریبی رشتے دار ہے۔
تازہ ترین