• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ 3ہزارسے زائد کیلوریز والا کھاناچٹ کر گئی

یوں تو لڑکیاں ڈائٹ کے معاملے بہت احتیاط سے کام لیتی اور کیلوریز سے پاک کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی اس پیٹو لڑکی کو اگر ہم کھانا کھانے کی شوقین کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا، جس نے ہزاروں کیلوریز والا کھانا منٹوں میں چٹ کردیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی’نیلا زیسر‘ کو کھانے کے معاملے میں کون نہیں جانتا،اس پیٹو لڑکی نے 3932 کیلوریز سے بھرپور چٹ پٹے 10 چکن بروسٹ، 2 لارج فرائز، کال سلو، آلو سے بنی گریوی صرف 14 منٹ 45 سیکنڈ میں کھانے کا مظاہرہ کیا اور دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

واضح رہے ماڈلنگ کے پیشے سے تعلق رکھنے والی نیلا زیسر اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہے۔

تازہ ترین