• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

Supreme Court Has Disclosed The Vvip Movement For Free Notice

سپریم کورٹ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے آئی جی سندھ حلف نامہ جمع کرائیں کہ مستقل سڑکیں بلاک نہیں کی جاتیں، عدالت حلف نامے کا جائزہ لے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ بھی تو وی وی آئی پی ہیں ان کے لیے تو سٹرک بلاک نہیں کی جاتی ہے، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہیں سڑکیں بند نہیں ہوتی، صرف موومنٹ کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے کہا کہ پولیس انتظامات ضرور کرے لیکن شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو،وی وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو، شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے۔

چیف جسٹس نے سختی سے تاکید کی کہ 'شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین