• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کی دوست لولیاگانے ہرجائی میں جلوہ گر ہوں گی

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی دوست لولیا وینٹور بالی ووڈ میں جلد انٹری دے رہی ہیں، وہ بالی ووڈ کےنئے گانےہرجائی میں گلوکاری و ماڈلنگ کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 6برسوں سے سلمان خان کی دوست کے طور پر خبروں میں رہنے والی رومانیہ کی خوبرو اداکارہ لولیا وینٹور ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز ہونے والے گانےہرجائی میں بھارتی گلوکار منیش پال اور سچن گپتا کے ساتھ گلوکاری و ماڈلنگ کرتی نظر آئیں گی۔

ویڈیو ڈائریکٹر شبینہ خان کی اس ویڈیو کو سنگیتا منجریکر اور وویک پال نے پروڈیوس کیا ہے جو 17جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہےکہ بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان اور اُن کی دوست لولیا وینٹور کی کئی بار منگنی اور شادی کی خبریں میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

تازہ ترین