کہاں ہوتا ہے مستعفی کوئی خودیہاں ہم نے یہی دیکھا عموماًدیا جاتا نہیں آمادگی سےلیا جاتا ہے استعفا عموماً.
پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کو اجازت دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 ارکان کے نام فائنل ہوگئے۔
کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ سے سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے امریکی ساختہ دستی بم برآمد ہوا ہے۔
بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔
مری کے مانگا جنگل میں دوبارہ آگ لگ گئی جس سے بڑا رقبہ لپیٹ میں آگیا۔
میرپور بار نے گرفتار دو وکلاء کی رہائی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا ہے، وکلاء کو عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا جس میں خاران میں میڈیکل کالج کے قیام سمیت پانچ قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔
کینیڈا نے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف 4 اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں لگا دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ماموں زاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز کی وجہ سے پاکستان ورلڈکپ وارم اپ میچ نہیں کھیلے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے.
اجلاس میں شریک پاکستانی وفد کے رکن نے نمائندہ جیو نیوز کو بتایا کہ آیاسا کے اجلاس میں پاکستانی موقف اچھی طرح سنا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرا بیانیہ ہے دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرایا گیا۔