• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج 10 ویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔

کراچی میں آج ہونے والا دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

دہم جماعت سائنس گروپ کے طلبہ کیمیا (کیمسٹری) کا پرچہ آج صبح کی شفٹ میں دیں گے جبکہ نہم جماعت جنرل گروپ کے طلبہ اسلامیات (لازمی) کا پرچہ آج دوپہر کی شفٹ میں دیں گے۔

کراچی میں دسویں جماعت سائنس گروپ کے 1 لاکھ 60 ہزار 842 طلباء و طلبات جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے 16 ہزار سے زائد طلباء امتحانات دے رہے ہیں۔

طلباء و طالبات کے لیے مجموعی طور پر 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سینٹرل جیل میں بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔

گورنمنٹ اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 اور نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 357 ہے۔

میٹرک کے امتحانات میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

میٹرک بورڈ کے ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ دورانِ پرچہ موبائل فون برآمد ہوا تو ضبط کر لیا جائے گا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات کے دوران سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں پرچے کے دوران بند رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید