مشہور … ……
تھے جو ایماندار اور سچّےتھے جو مشہور پاک اور طاہرکُھل گئی اُن کی ایمانداریہوگئی اُن کی سچّائی ظاہر
December 22, 2025 / 12:00 am
پانی …
امن مطلوب ہے یا جنگ اُسے؟یاخدا ! چاہتا کیا ہے بھارتچھیڑ کر مسئلہ کیوں پانی کاآگ سے کھیل رہا ہے بھارت
December 21, 2025 / 12:00 am
در اصل…
نکتہ چیں اِس طرح دراصلاپنے بارے میں بتاتے ہیںدوسروں کی برائیاں کرکےاپنی اچّھائیاں جتاتے ہیں
December 20, 2025 / 12:00 am
ذریعہ … ……
ختم ہو یا نہ ہو کتاب مگروا رہے گا ہمیشہ علم کا باببات یہ ہے، کتاب علم نہیںعلم کا ہے فقط ذریعہ کتاب
December 19, 2025 / 12:00 am
حیلہ … ……
مذہب کی بنیادی شرطالفت ہے، ہمدردی ہےلیکن مذہب ہی افسوسحیلہء دہشت گردی ہے
December 18, 2025 / 12:00 am
مصنوعی ذہانت…
ہمارے ملک میں آئی ہے اب تکبرائے نام مصنوعی ذہانتمگر آنے لگی ہے، جا و بیجاہمارے کام مصنوعی ذہانت
December 17, 2025 / 12:00 am
آثار …
گو ملک عزیز میں یہ کمبختپہلے ہی شدید ہورہی ہےآثار یہ ہیں کہ از سرِ نومہنگائی مزید ہورہی ہے
December 16, 2025 / 12:00 am
صرف …
صرف اُسے یہ مقام حاصل ہودوسرا رہنما نہ ہو کوئیایسی جمہوریت ہے اُس کا خوابجس میں اُس کے سوا نہ ہو کوئی
December 15, 2025 / 12:00 am
سوشل میڈیا…
اگر دامن ہو خالی، ہاتھ خالیتو بھر لیتے ہیں سوشل میڈیا پرحقیقت میں جو کرسکتے نہیں ہموہ کرلیتے ہیں سوشل میڈیا پر
December 14, 2025 / 12:00 am
مکافات …
بُری باتوں سے رہ سکتے ہیں محفوظاگر لوگوں کو فکر اِس بات کی ہونہیں بچتا مکافاتِ عمل سےکوئی بھی عام یا خاص آدمی ہو
December 13, 2025 / 12:00 am
ڈھکّن………
جب ہو چوری گٹر کا ڈھکّن توآپ دونوں کا منہ کریں کالاایک مجرم چرانے والا ہےایک مجرم خریدنے والا
December 12, 2025 / 12:00 am
عقلِ کُل …
جو سمجھتا ہو عقلِ کُل خود کودوسرے اُس کے سامنے کیا ہیںہو جو خوش فہم پرلے درجے کاایسی باتیں اُسی کو زیبا ہیں
December 11, 2025 / 12:00 am
حقوق …
آج بھی بس خواب ہیں پروردگارجانے کتنے مالی و جانی حقوق اپنے حق حاصل نہیں انسان کو کیا منائیں یومِ انسانی حقوق
December 10, 2025 / 12:00 am
کام …
کام ہوتا ہے اِس طرح محسوسجیسے ہوتی ہے پھول کی خوشبوکیوں جَتائیں بھلا ہم اپنے کامکیا بنیں اپنے منہ میاں مٹّھو
December 09, 2025 / 12:00 am